لاہور(خصوصی رپورٹ )فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے 9 مئی کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر جھوٹا پھنسایا گیا، ایف آئی آر یا ضمنی بیان میں نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی شناخت پریڈ کرائی گئی۔خدیجہ شاہ کو حال ہی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ان کی قانونی ٹیم سر جوڑ لئے ہیں قانونی ٹیم کے مطابق مقدمہ صرف سوشل میڈیا سرگرمیوں پر مبنی ہے اور ثبوت ناکافی ہیں۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
،،خدیجہ شاہ کی سزا، سیاسی بنیادوں پر پھنسائے جانے کا الزام ہائیکورٹ میں اپیل

