Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    زرعی ،موسمیاتی ایمرجنسی نافذ،فوج کیخلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈا ناقابل برداشت،سرکچلنا ہوگا،وزیراعظم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قربانیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے زہریلے پروپیگنڈا کی مکمل بیخ کنی کرنا ہو گی۔ ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے گلگت، بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی مچادی، اور اب سندھ کی وادیوں میں پانی داخل ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری کی ذمے داری لگائی ہے کہ آپ ایک پروگرام تیار کریں، ہم راتو ں رات موسماتی تبدیلیوں سے نہیں نمٹ سکتے، بہت بڑے چیلنجز ہیں، اس میں اکیلا پاکستان کچھ بھی نہیں کر سکتا، سب کو مل کر کرنا ہوگا، لیکن انہیں ایک روڈ میپ پیش کرنا چاہیے۔

    بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جس طرح سے افواج پاکستان کی قربانیوں کی سوشل میڈیا پر تضحیک کی جا رہی ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے ناکافی ہے۔فوج کے جذبے اور قربانیوں کی وجہ سے ہی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خود سے اور ملک و قوم کے ساتھ اس سے بڑی ظلم و زیادتی نہیں ہو گی کہ اس فتنے کی غیرمتزلزل عزم کے ساتھ بیخ کنی نہ کی گئی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا اولین سیاسی و قومی فرض ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ پھیلانے والوں کی مکمل بیخ کنی کریں اور ان کی شناخت کریں چاہے وہ پاکستان میں بیٹھ کر رہے ہوں یا پھر بیرون ملک سے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’جس طرح سے پاکستان کی فوج اور اس کی قیادت کو مطعون کیا جا رہا ہے، یہ ناقابل برداشت ہے بلکہ آخری حد تک جا کر اس سرے کا پتا لگانا ہوگا اور اس کا سر کچلنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے زراعت میں جو نقصان ہوا ہے، اس کی تفصیل آئندہ ہفتے سامنے آجائے گی، نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس کو کابینہ میں لایا جائے گا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کوئی ایک ہزار کے لگ بھگ پاکستانی سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں، اللہ کو پیارے ہوگئے، ہزاروں زخمی ہوگئے، ہزاروں ایکڑ زمین پنجاب میں زیر آب ہے، اب سیلاب سندھ میں جا رہا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے جو تباہ کاری اور نقصانات ہوئے، اس حوالے سے آج کابینہ میں مشاورت کے بعد کلائمٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کر رہا ہوں اور اس کے ساتھ ہی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تا کہ اس پر فی الفور کام شروع کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس اعلان کے بعد ایپکس لیول پر اجلاس بلا رہے ہیں جس میں عرق ریزی کے ساتھ گفتگو کرکے ایک پالیسی بنائیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا میجر عدنان اسلم نے خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی، میجر عدنان اسلم کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، شہید کی بہنوں نے کہا کہ ہم بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہم بھی اس راہ میں قربانی دیں گے۔۔

    Related Posts

    ڈیزل 400 روپے لٹر پٹرول 376، عوام روز جینے مرنے لگی

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    مقبول خبریں

    ڈیزل 400 روپے لٹر پٹرول 376، عوام روز جینے مرنے لگی

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے خفیہ طور پر پہلے بچے کو خوش آمدید کہہ دیا

    مشرق وسطیٰ میں سٹریٹجک نقشہ تبدیل: ایران نے آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب پر بھی کنٹرول مضبوط کر لیا

    حوثی باغیوں نے باب المندب کے انتہائی اسٹریٹجک ’پیرم جزیرے‘ پر قبضہ کر لیا

    بادشاہ کے انتقال کے دو روز بعد شہزادی بہن بھی چل بسی

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.