Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور;انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوسرے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت بھی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا، پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں شیر شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی جناح ہاؤس کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اس دوران شیر شاہ کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔

    وکیل رانا مدثر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ میں ابھی تک ملزم کی حد تک چالان نہیں آیا، ٹرائل نہ جانے کب شروع ہو لہذا لامحدود وقت تک ملزم کو قید نہیں رکھا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیر شاہ کے خلاف پولیس فائل پر کوئی بیان موجود نہیں ہے، 28 ماہ تک گرفتاری نہیں کی گئی اچانک گرفتار کر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہونے کے باعث انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    شیر شاہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت نہیں ہے اور ملزم کسی ہنگامہ آرائی میں بھی ملوث نہیں ہے جب کہ ایسے ملزمان جن پر شیر شاہ سے زیادہ سنگین الزامات تھے انہیں ضمانت دے دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیر شاہ سے ڈنڈے کی پلانٹڈ ریکوری کرائی گئی، شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں گرفتاری پر یہ عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کر چکی ہے، اس مقدمے گرفتار تمام ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

    وکیل رانا مدثر نے عدالت کو بتایا کہ شیرشاہ پر ایسا کوئی الزام نہیں کہ اس نے توڑ پھوڑ کی ہو ، صرف ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی دوسرے کو ملوث نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے اے ٹی سی لاہور سے استدعا کی کہ عدالت شیر شاہ کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

    جس پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس کیس میں شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.