لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے مختصر اعلامیے میں بتایا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کے عہدے سے استعفیٰ کے وجوہات تاحال نہیں بتائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 جولائی 2024 کو بتایا تھا کہ ٹونی ہیمنگ کو 2 سالہ معاہدے کے تحت نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کیا گیا ہے۔

