واشنگٹن: بھارت کے لئے بری خبر۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا پر ٹیرف مزید بڑھانے کااعلان کردیا کیونکہ انڈیا روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہانڈیا نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے، بلکہ اس میں سے زیادہ تر تیل کو کھلی منڈی میں منافع کے لیے دوبارہ فروخت کر رہا ہے۔ انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ یوکرین میں کتنے لوگ روسی جنگی مشین کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے، میں انڈیا کی جانب سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کروں گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انڈیا پر عائد کیے جانے والے نئے محصولات کی شرح کیا ہوگی۔
گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ انڈیا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، اور دنیا کی پانچویں بڑی معیشت یعنی انڈیا کو ایک غیر متعین ’سزا‘ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی مزید تفصیل نہیں دی۔
ہفتے کے آخر میں، بھارت نے غیر ملکی نیوز ایجنسیز کو اپنے موقف میں واضح کیا تھا کہکہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود انڈیا روس سے تیل خریدتا رہے گا۔