لاہور (رہورٹ:ملک ظہیر) پولیس فورس کی فلاح، صحت اور سہولت کے لیے سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کی ایک اور انقلابی کاوش سامنے آ گئی۔ سی پی او آفس میں پولیس اہلکاروں کے لیے جدید، خوبصورت اور پرسکون ماحول پر مشتمل "The Perch Cafe” کا افتتاح کر دیا گیا۔اس کیفے کا قیام پولیس فورس کے وہم و گمان سے باہر ایک مثبت تبدیلی ہے۔ اب پولیس ملازمین بھی افسران کی طرز پر باوقار ماحول میں لنچ کرنے کا موقع پا رہے ہیں۔ کیفے کا خوشگوار اور آرام دہ ماحول فورس کے مورال کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سی پی او ایاز سلیم نہ صرف جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اور انقلابی اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے محکمہ پولیس کی اندرونی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ محکمہ کی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائیاں اور احتساب کے واضح اشارے ان کی قیادت کی شفافیت کا ثبوت ہیں۔ ایاز سلیم کی اوپن کچہری میں عوام کو نہ صرف عزت و احترام کے ساتھ سنا جاتا ہے بلکہ فوری انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام شہری ان کی کھلی کچہری سے مطمئن ہو کر دعائیں دیتے ہوئے رخصت ہوتے ہیں۔

