Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنگورجہ ، مسلح ملزمان موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار، شہریوں کا احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہنگورجہ (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی)

    ہنگورجہ شہر میں جرائم اور بدامنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب دن دیہاڑے مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دو بھائیوں عبدالرزاق سہتو اور قمبر سہتو سے سی ڈی ماڈل 2027 موٹرسائیکل، 3 ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ڈکیتی کی اس واردات کے فوراً بعد متاثرہ بھائیوں اور علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر کے اہم اور مصروف علاقے میں دن دھاڑے واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ شہر میں جان و مال اور قیمتی سامان محفوظ نہیں رہا، جبکہ وارداتوں کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔

    احتجاجی مظاہرین نے ایس ایس پی خیرپور، ڈی ایس پی سوہودرو اور ایس ایچ او ہنگورجہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور شہر و گردونواح میں پولیس گشت بڑھا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال بہتر نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

    Related Posts

    ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کی تقریب، ڈپٹی کمشنر کی شرکت

    عمرکوٹ: غریب اور مستحق خاندانوں کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز لیبر بیورو وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سے اہم ملاقات

    گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جھڈو میں پاکستان کے تاریخی خلائی مشن سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

    مقبول خبریں

    سنگین غلطیاں ہوئیں، اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی

    شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے جڑ گیا، ونگ کمانڈر ذیشان ساتھیوں سمیت خلائی سٹیشن میں داخل

    سیالکوٹ: عدالت گڑھا تا اگوکی روڈ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں اور سیوریج کی صفائی تیز

    ”کوئی مجھے سمجھائے کہ مڈٹرم الیکشن میں آخر ہوا کیا تھا؟“ امریکی صدر ٹرمپ کا شکوہ ، سوشل میڈیا صارفین چیزہ لینے لگے

    چنیوٹ میں خواتین کے تحفظ اور انسداد تشدد کی 16 روزہ عالمی مہم کا آغاز، ڈی سی اور ڈی پی او کی شرکت

    بلاگ

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    ’’​زرداری کے بیٹے اور بدلتی سیاست’’ میاں حبیب کا کالم

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.