لاہور:سی سی ڈی ہیڈکوارٹر میں دو ڈی ایس پیز میں جھگڑا ، سینئیر افسروں نے بیچ بجاؤ کرایا، اتھارٹی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لاہور میں تعینات دونوں افسروں کو دوسرے شہروں میں ٹرانسفر کردیا۔
سی سی ڈی کے دو ڈی ایس پیز میں جھگڑا،تلخ کلامی سی سی ڈی ہیڈ کوارٹرمیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کے دوران دونوں افسران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑے۔موقع پر موجود سنئیر افسران نے دونوں افسران میں بیچ بچاو کروایا۔
جھگڑا کرنے والے دونوں ڈی ایس پیز کا تبادلہ لاہور سے دیگر اضلاع میں کردیا گیا۔ایک ڈی ایس پی کا تبادلہ لاہور سے سرگودھا اور دوسرے کا لاہور سے ملتان کیا گیا ہے۔ دونوں ڈی ایس پیز میں سے ایک کو پہلے سرگودھا ہیڈ کوارٹر بھجواگیا مگر وہ نوٹیفکیشن کینسل کرکے پھر اسے ملتان ہیڈ کوارٹر بھجوایا گیا۔نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ افسر آر او کمپلیکس سائٹ پر موجود رہیں گے اور آر او ملتان سے اجازت لیے بغیر اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔


