نئی دہلی :پاکستانی اداکاروں فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور دیگر فنکاروں کی نئی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر انڈیا میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جہاں آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے وزیراعظم نریندر مودی سے اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم نے نیٹ فلکس انڈیا اور دیگر آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کی نمائش روکنے کے لیے مستقل قانون سازی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تنظیم نے منگل 24 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو 4 دسمبر کو نیٹ فلکس انڈیا پر ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم نے سخت ترین سزاؤں کے ساتھ ایک مضبوط اور مستقل قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور نیٹ فلکس انڈیا سمیت تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے اپیل کی ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستانی مواد انڈیا میں نشر نہ کریں۔
یہاں پر یہ اہم سوال ہے کہ کیا پابندیاں بھارتی شائقین کو سیریز دیکھنے سے روک پائیں گی? کیونکہ پہلے بھی وہ معروف پاکستانی ڈرامہ سیریز در نجات اور دیگر وی پی این اور دیگر متبادل ذرائع سے دیکھتے چلے آئے ہیں ۔
The trailer is out – Netflix’s first-ever Pakistani original series, Jo Bachay Hain Sang Samait Lo, will premiere globally on December 4.
Based on Farhat Ishtiaq’s bestselling novel and directed by Momina Duraid, the star-studded cast includes Mahira Khan, Ahmed Ali Akbar, Bilal Ashraf, Aamina Sheikh, Fawad Khan, Sanam Saeed, Iqra Aziz, Hania Amir, Hamza Ali Abbasi, Maya Ali, Ahad Raza Mir, and Khushhal Khan.
Follow Hum News for more updates.
#JBHSSL @NetflixMena
— HUM News (@humnewspakistan) November 24, 2026


