بیجنگ/اسلام آباد: پاکستان کی خلائی تاریخ کا دہائیوں پرانا خواب آج اس وقت حقیقت کا روپ دھار گیا جب ملک کے پہلے خلا باز نے چینی خلائی مشن ’شینژو 24‘ (Shenzhou-24) کے ذریعے خلا کی وسعتوں کی جانب تاریخی سفر کا آغاز کیا۔
رات 8 بج کر 18 منٹ پر خلائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل اس تاریخی لمحے نے پوری قوم اور دونوں دوست ممالک کو جذباتی کر دیا، جب پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر ذیشان نے فخر سے سبز ہلالی پرچم بلند کیا اور چند سیکنڈز تک کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے پرچم کو سلامی دی۔
他举着巴基斯坦国旗,对着镜头敬了个礼,敬了好几秒,才转身进舱。
那几秒里,两边人都红了眼——一边是等了几十年终于把自己的航天员送上去的巴基斯坦,一边是把自家飞船腾出个位置给兄弟坐的中国。
8点18分,神舟二十四号。
这船飞的不只是轨道,是六十年铁到没话说的一份交情。
祝平安,祝圆满,祝他回来那天,两个国家一起接他。
— 暗夜行者 (@YeXing45078) November 24, 2026
اس رقت آمیز اور قابلِ فخر منظر نے دونوں جانب موجود افراد کی آنکھیں نم کر دیں۔ ایک جانب وہ پاکستان تھا جس نے اپنے کسی فرزند کو خلا میں بھیجنے کے لیے کئی دہائیوں کا طویل انتظار کیا، اور دوسری جانب برادر ملک چین تھا جس نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اپنے خلائی جہاز میں اپنے پاکستانی بھائی کے لیے جگہ بنائی۔
دوسری طرف تازہ ترین اطلاع کے مطابق چین کا شینژو 24 خلائی جہاز تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کے سفر کے بعد کامیابی سے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہو گیا ہے۔مشن میں چینی خلا باز تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ساتھ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں۔
شینژو 24 کے خلائی سٹیشن سے منسلک ہونے کے بعد عملہ تیانگونگ میں داخل ہو گا، جہاں پہلے سے موجود شینژو 23 مشن کے خلا باز ان کا استقبال کریں گے۔
تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں کے مطابق ’شینژو 24‘ محض ایک سائنسی یا مداری مشن لے کر روانہ نہیں ہوا بلکہ یہ خلائی جہاز پاکستان اور چین کے درمیان چھ دہائیوں (60 برس) پر محیط لازوال دوستی، اعتماد اور بھائی چارے کی علامت بن کر فضاؤں میں بلند ہوا ہے۔
پاکستان اور چین کے عوام کی جانب سے اس تاریخی مشن کی کامیابی، پاکستانی خلا باز کے محفوظ سفر اور اس سنہری دن کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے جب دونوں برادر ممالک مل کر اپنے ہیرو کا زمین پر شاندار استقبال کریں گے۔


