حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جب کہ پیٹرول 1 روپیہ فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر کے لیے ہوگا۔


