پسرور (محمد اشفاق / بے نقاب نیوز )

ریجنل آفیسر ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ میاں معظم کی ہدایات اور ڈی ایس پی ہائی وے پٹرول ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طارق محمود کی سربراہی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ سب انسپکٹر کاشف عمران کی زیر نگرانی اے ایس آئی (ASI) عامر سہیل (شفٹ انچارج) نے اہلکاران عرفان اللہ باجوہ، سخی ناظر اور عاطف شاہین کے ہمراہ دورانِ گشت و ناکہ بندی مؤثر کارروائیاں کیں۔پہلی کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد اصغر ولد محمد امین (سکنہ کھیالی بائی پاس، گوجرانوالہ) کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر پسرور کی حوالات میں بند کر دیا۔
دوسری کارروائی کے دوران سب انسپکٹر کاشف عمران اور اے ایس آئی عامر سہیل کی قیادت میں چونڈہ پھاٹک پسرور کے قریب دورانِ ناکہ بندی ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا گیا۔ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل نمبر کی جانچ پڑتال کی گئی تو موٹر سائیکل چوری شدہ پائی گئی۔ پولیس نے ملزم تنویر حسین ولد ظفر احمد (سکنہ کالے والی، تحصیل و ضلع سیالکوٹ) کے خلاف چوری کی دفعات کے تحت تھانہ سٹی پسرور میں مقدمہ درج کروا دیا اور ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔


