لاہور:جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں قیام گاہ کا محاصرہ، پارک ویو سوسائٹی کے باہر واٹر کینن، کنٹینرز اور پریزن وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں، گھر کے سامنے واقع پارک میں بھی پولیس اہلکار تعینات ،مولانا فضل الرحمان نے آج لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرنا تھا۔
صحافی محمد عمیر کی ایکس پوسٹ کے مطابق لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے اطراف سکیورٹی حصار مزید سخت کر دیا گیا ہے اور پارک ویو سوسائٹی کے باہر واٹر کینن، کنٹینرز اور پریزن وینز بھی پہنچ گئی ہیں، اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کے گھر کے سامنے موجود پارک میں بھی پولیس کے دستے تعینات ہیں، جس سے علاقے میں غیر معمولی سیکیورٹی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہےقبل ازیں جے یو آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں اطلاع دی گئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے اور آج انہیں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا ہے، تاہم اس وقت پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کر کے انہیں باہر آنے سے روک دیا ہے، سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے سلسلے میں پولیس نے سوسائٹی میں بھاری نفری تعینات کر دی، سوسائٹی کے مین گیٹ پر بھی نفری موجود ہے، پولیس نے سوسائٹی کے مین گیٹ پر کنٹینر رکھ دیا اور سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی آنے جانے سے روک دیا گیا۔
مولانا کے گھر کے گھیراؤ کا معاملہ
پارک ویو سوسائٹی کے باہر واٹر کینن، کنٹینرز اور پریزن وینز بھی پہنچ گئی۔ گھر کے سامنے پارک میں پولیس کے دستے بھی موجود https://t.co/vevEfHlpNA
— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 24, 2026
دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو سرگودھا میں جلسہ کااعلان کررکھا تھا جس پر بھکر میں جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ضلع بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالقادر جنید، ضلعی نائب امیر مولانا صہیب یوسف اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
26 نومبر کو مولانا فضل الرحمان کا سرگودھا میں جلسہ
بھکر میں جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن
جمعیت علمائے اسلام ضلع بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالقادر جنید، ضلعی نائب امیر مولانا صہیب یوسف اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 24, 2026
مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنماء جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، اور انہیں رہائشگاہ سے باہر آنے سے روکنا بنیادی شہری آزادی اور جمہوری روایات کے منافی ہے۔
اس ضمن میں ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی رہنما کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اپنے بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پولیس فوری طور پر رکاوٹیں ختم کرے اور مولانا فضل الرحمان کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔


