وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ میں ان کی ذات پر تبصرے کروں گا، انہوں نے نہ کبھی کسی کی ذات پر تبصرہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں منہ چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور ان جیسا شخص دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے، جبکہ محسن نقوی کی کارگزاری پر بطور کولیگ اور سیاسی کارکن بات کرنا ان کا حق ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر ناراض ہونے اور ردعمل دینے کے بجائے محسن نقوی کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ نئے صوبوں کا معاملہ انہوں نے مس ہینڈل کر کے متنازع بنا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی نے غیر متعلقہ باتیں کر کے اس معاملے کو الجھا دیا، جس کے بعد اب یہ معاملہ متنازع ہو کر پارلیمنٹ میں آئے گا، جبکہ ریفرنڈم پر کوئی سمجھوتا یا راستہ نکل سکتا ہے اور پیپلز پارٹی اب ریفرنڈم پر یہ مؤقف لے کر میدان میں آ گئی ہے کہ وہ ریفرنڈم کو نہیں مانتی۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاروباری افراد تو کسی کو بخار بھی نہ دیں، تو وہ سیاسی جماعتوں کو اربوں روپے کیوں دیں گے؟ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس کاروباری شخصیت نے مسلم لیگ (ن) کو اربوں، لاکھوں یا سو روپے بھی دیے ہوں۔
محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ میں ان کی ذات پر تبصرے کروں گا? رانا ثنا اللہ مشیر وزیراعظم


