Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ماہرہ خان اور فواد مرکزی کردار ،پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کی تاریخ آگئی، ناظرین پرجوش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور/دبئی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ملک کی پہلی اوریجنل نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی عالمی نمائش کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ (MENA) کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر سیریز کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ میگا پروجیکٹ 4 دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے ناظرین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
    نیٹ فلکس کے مطابق تین نسلوں کے گرد گھومتی محبت کی چھ مختلف داستانوں اور ایک بنیادی سوال پر مبنی یہ سیریز انسانی جذبات، رشتوں کی پیچیدگیوں اور معافی کے پہلوؤں کو خوبصورتی سے اجاگر کرے گی۔
    یہ سیریز معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے اسی نام سے تحریر کردہ مقبولِ عام ناول سے ماخوذ ہے، جو 2009 میں قسط وار شائع ہونے کے بعد 2013 میں کتابی صورت میں منظرِ عام پر آیا تھا۔ اس بڑے پروجیکٹ کی ہدایت کاری اور پروڈکشن کے فرائض مومنہ درید نے انجام دیے ہیں۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Netflix MENA (@netflixmena)


    کہانی کا محور ہارورڈ یونیورسٹی کا ایک طالب علم ’سکندر‘ ہے، جو زندگی کے ایک گہرے صدمے کے بعد جذباتی تنہائی کا شکار ہو جاتا ہے۔ کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب اٹلی کے سفر کے دوران اس کی ملاقات ’لیزا‘ نامی ایک فنکارہ سے ہوتی ہے، جو خود بھی ماضی کے تلخ تجربات کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ دونوں کرداروں کی یہ ملاقات محبت، جدائی اور ماضی کو بھلا کر زندگی میں آگے بڑھنے کی جدوجہد کا سفر شروع کرتی ہے۔
    اس سیریز کی سب سے بڑی کشش سپر ہٹ ڈرامے ’ہمسفر‘ اور فلم ’نیلوفر‘ کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک بار پھر اسکرین پر واپسی ہے۔ ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے صفِ اول کے فنکاروں کی ایک طویل فہرست اس پروجیکٹ کا حصہ ہے، جن حمزہ علی عباسی، اقرا عزیز اور مایا علی،بلال اشرف، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی اپن فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
    ریلیز کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس (ٹویٹر) پر مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے نہ صرف ذاتی فخر بلکہ پوری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بڑی کامیابی قرار دیا اور مومنہ درید و پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
    دوسری جانب صحافیوں اور مداحوں نے بھی فواد خان، احد رضا میر اور دیگر فنکاروں کی عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر آمد کو پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے سیریز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    Related Posts

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    امریکی پابندیاں، تاریخ میں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد عبور کرگیا

    مقبول خبریں

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    امریکی پابندیاں، تاریخ میں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد عبور کرگیا

    ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرےروز بھی کمی، تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.