Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دنیا بھر کی سکھ برادری کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد؛

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکھ مت کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
    اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بابا گورو نانک کی تعلیمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے لیے ان کے امن و آشتی کے پیغام کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
    مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گورو نانک نے رنگ، نسل اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانی رواداری کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں، جبکہ مساوات اور انصاف ان کی تعلیمات کی بنیادی اساس ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بابا گورو نانک کا پیغام آج بھی مختلف مذاہب اور معاشروں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے کہ اسے سکھ مت کے مقدس ترین مقامات کی میزبانی نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتِ پنجاب دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات پر حاضری اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، اور اہلِ پنجاب اپنے سکھ بہن بھائیوں کی میزبانی پر دلی فخر محسوس کرتے ہیں۔

    Related Posts

    پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

    معروف گلوکار محسن رضا خان عرف بنی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    ’’جینسن ہوانگ کی بحالی’’ اندرونی کہانی سامنے آگئی، این ویڈیا کے بورڈ اجلاس میں کیا ہوا?

    مقبول خبریں

    پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دنیا بھر کی سکھ برادری کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد؛

    معروف گلوکار محسن رضا خان عرف بنی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    ’’جینسن ہوانگ کی بحالی’’ اندرونی کہانی سامنے آگئی، این ویڈیا کے بورڈ اجلاس میں کیا ہوا?

    وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریبات کا باضابطہ آغاز؛ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس ٹری کا استقبال کیا

    بلاگ

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.