Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انڈونیشیا: کینڈی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، انسانی باقیات سے بھرے 24 تھیلے برآمد، 29 کارکن لاپتہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جکارتہ:(ویب ڈیسک بے نقاب نیوز)

    انڈونیشیا کے صوبہ بانتین میں واقع ایک کینڈی فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے انسانی باقیات پر مشتمل 24 تھیلے برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ 29 کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت جکارتہ کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر دور ضلع سیرانگ کے علاقے چیکاندے (Cikande) میں واقع تین منزلہ "پی ٹی فونوسا آگونگ مولیا” (PT Fonusa Agung Mulia) کینڈی فیکٹری میں پیش آیا۔ یہ فیکٹری دودھ سے بنی مشہور ٹافیوں "ملکیتا” (Milkita) کی تیاری کے لیے جانی جاتی ہے۔  فیکٹری میں آگ ہفتے کی سہ پہر بھڑکی اور تیزی سے اسٹوریج ایریاز اور پیداواری حصوں تک پھیل گئی، جس سے خام مال، تیار شدہ مصنوعات اور مشینری مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ عینی شاہدین اور بچ جانے والے کارکنوں کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر نصب ایک کولنگ یونٹ سے شروع ہوئی۔

    •  فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور واٹر کینن کی مدد سے تقریباً 14 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد مرکزی آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اتوار کے روز فائر فائٹرز نے ملبے کو ٹھنڈا کرنے (کولنگ) کا عمل جاری رکھا تاکہ ریسکیو ٹیمیں اندر داخل ہو سکیں۔

    •   پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے انسانی باقیات کے 24 تھیلے نکال کر پوسٹ مارٹم اور فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چونکہ ایک تھیلے میں ایک سے زائد افراد کی باقیات بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے ڈی این اے (DNA) ٹیسٹ اور فرانزک ماہرین کی رپورٹ آنے تک حتمی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

    •  فیکٹری انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے وقت متاثرہ حصے میں تقریباً 65 کارکن موجود تھے، جن میں سے 24 بحفاظت گھر لوٹ گئے، 4 سے 5 زخمی کارکن اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 29 کارکن تاحال لاپتہ ہیں اور مزید 8 افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    بانتین ریجنل پولیس کے سینئر کمشنر مارولی اہیلز ہٹاپیا نے بتایا کہ فیکٹری کے پروڈکشن اور دفتری حصوں میں سرچ آپریشن پیر کی صبح دوبارہ تیز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیکٹری کے باہر لاپتہ مزدوروں کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جمع ہے جو شدید کرب اور بے چینی کے عالم میں اپنے پیاروں کی خیریت کی منتظر ہے۔ حکام نے متاثرہ خاندانوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے جمع کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

    Related Posts

    ’’جینسن ہوانگ کی بحالی’’ اندرونی کہانی سامنے آگئی، این ویڈیا کے بورڈ اجلاس میں کیا ہوا?

    وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریبات کا باضابطہ آغاز؛ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس ٹری کا استقبال کیا

    لاہور: کم عمر ڈرائیور اور150کلومیٹر کی رفتار، دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ، راہگیر خاتون کو اللہ نے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    مقبول خبریں

    ’’جینسن ہوانگ کی بحالی’’ اندرونی کہانی سامنے آگئی، این ویڈیا کے بورڈ اجلاس میں کیا ہوا?

    وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریبات کا باضابطہ آغاز؛ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس ٹری کا استقبال کیا

    لاہور: کم عمر ڈرائیور اور150کلومیٹر کی رفتار، دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ، راہگیر خاتون کو اللہ نے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

    افغانستان القاعدہ، داعش خراسان سمیت عالمی دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ آماجگاہ بن چکا، اقوام متحدہ

    بلاگ

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.