اسلام آ باد :نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات میں رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کے لیے آر فور (R4) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ممکنہ انعقاد پر بھی بات ہوئی۔ فریقین نے سفارتی روابط کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق یہ رابطہ خطے میں جاری پیش رفت اور باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کو فون


