Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اٹلی:مافیا مخالف آپریشنز کے ہیرو ، سابق قومی پولیس سربراہ جیانی ڈی جینارو ’’ دی شارک’’ کی پراسرار خودکشی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    روم: اٹلی کے سیکیورٹی و عدالتی حلقوں میں اس وقت شدید سنسنی پھیل گئی جب ملک کے سابق قومی پولیس سربراہ اور بدنامِ زمانہ اطالوی مافیا کے خلاف کارروائیوں کے صفِ اول کے کردار 78 سالہ جیانی ڈی جینارو اپنے دیہی گھر میں مردہ پائے گئے۔ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
    ’’ دی شارک’’ کی عرفیت سے معروف جیانی ڈی جینارو کو حالیہ دنوں میں 1992 کے ایک ہائی پروفائل قتل کیس کی ازسرِ نو تفتیش میں مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے کے سنگین الزامات کا سامنا تھا، جس نے ان کی برسوں کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا تھا۔
    اطالوی حکام کے مطابق جب اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کا جیانی ڈی جینارو سے رابطہ منقطع ہوا تو تشویش کے باعث ٹسکنی کے علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ کا رخ کیا گیا، جہاں ان کی لاش ملی۔
    مقامی پراسیکیوٹرز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خودکشی پر اکسانے کے شبہے میں باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ تفتیشی ٹیموں نے گھر سے اہلِ خانہ کے نام تحریر کردہ خطوط بھی تحویل میں لیے ہیں جنہیں ان کے آخری الوداعی پیغامات قرار دیا جا رہا ہے۔
    ان کی موت سے محض چند روز قبل سسلی کے علاقے کالٹانیسیٹا کے پراسیکیوٹرز نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ڈی جینارو کو گھر میں نظر بند کیا جائے۔ استغاثہ کا الزام تھا کہ انہوں نے 1992 میں پالرمو کار بم دھماکے کی تحقیقات کو متاثر کیا تھا، جس میں معروف اینٹی مافیا مجسٹریٹ پاؤلو بورسیلینو اور ان کے پانچ محافظ جاں بحق ہو گئے تھے۔
    اگرچہ ایک جج نے نظر بندی کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم استغاثہ کی اپیل آئندہ چند ہفتوں میں سنی جانی تھی۔ ان کے وکیل فرانسسکو برٹوروٹا کے مطابق ڈی جینارو ان الزامات کو بے بنیاد اور توہین آمیز سمجھتے تھے اور اس قانونی و میڈیا دباؤ کے باعث اندر سے ٹوٹ چکے تھے۔
    سنہ 2000 سے 2007 تک اٹلی کی قومی پولیس کی قیادت کرنے والے جیانی ڈی جینارو کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت گیر حکمتِ عملی کے باعث ’دی شارک‘ کا لقب دیا گیا تھا۔ 1980 اور 1990 کی دہائی میں انہوں نے سسلی کے خطرناک مافیا ’کوسا نوسٹرا‘ کی کمر توڑنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور مقتول جج جیوانی فالکونے کے قریبی ساتھی رہے۔ علاوہ ازیں وہ انٹیلی جنس اداروں اور سرکاری دفاعی کمپنی ’لیونارڈو‘ کے چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔
    تاہم ان کے کیریئر میں تنازعات بھی شامل رہے، جن میں 2001 کے جینوا جی ایٹ اجلاس کے دوران مظاہرین پر پولیس تشدد اور 1992 کے بم دھماکے کی ابتدائی تفتیش میں بے گناہ افراد سے مبینہ جھوٹے اعترافات لینے کے معاملات شامل ہیں۔
    جیانی ڈی جینارو کی موت پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ نائب وزیراعظم انتونیو تاجانی نے میڈیا ٹرائل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں فیصلے عدالتوں کے اندر ہوتے ہیں، باہر نہیں۔ دوسری جانب مقتول جج بورسیلینو کے صاحبزادے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید سچائی کا ایک اور اہم سراغ بھی ان کے ساتھ ہی دفن ہو گیا ہے۔

    Related Posts

    سی ٹی ڈی حیدرآباد کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ روپے ہیڈ منی والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کریلے کی کڑواہٹ ختم کرنے کے طریقے

    راجستھان سے اغوا کی گئی پاکستانی لڑکی بہار سے بازیاب؛ شادی کا جھانسہ دے کر بھاگلپور لے جایا گیا تھا

    مقبول خبریں

    سی ٹی ڈی حیدرآباد کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ روپے ہیڈ منی والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کریلے کی کڑواہٹ ختم کرنے کے طریقے

    راجستھان سے اغوا کی گئی پاکستانی لڑکی بہار سے بازیاب؛ شادی کا جھانسہ دے کر بھاگلپور لے جایا گیا تھا

    نیلہ پولیس کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کارروائی، 1200 کلوگرام مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی

    قصور: دوسرے امیدواروں کی جگہ پرچہ حل کرنے والے دو جعل ساز رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلاگ

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.