Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چیلھار میں زمین کے تنازع پر دو افراد قتل، پانچ زخمی؛ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی، بیورو چیف): تھرپارکر کے علاقے چیلھار میں زمین کے تنازعے پر میگھواڑ برادری کے دو افراد سریش کمار اور ان کے بیٹے لو کمار کے قتل جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ (جنیوا، پاکستان) کے سیکریٹری جنرل سندھ مائنارٹی ونگ ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، شفاف تحقیقات کرانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے بیان میں ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے کہا کہ چیلھار میں زمین کے تنازعے پر پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے، جس میں دو قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین یا جائیداد کے کسی بھی تنازعے کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے، کیونکہ ایسے معاملات میں تشدد اور انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ میگھواڑ خاندان زمین کے تنازعے کے حل کے لیے متعدد مرتبہ مقامی بااثر شخصیات اور منتخب نمائندوں سے رجوع کرتا رہا، تاہم مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث معاملہ انتہائی افسوسناک صورت اختیار کر گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس پہلو کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے پہلے کی گئی شکایات پر کیا اقدامات کیے گئے اور تنازعے کو بروقت حل کرنے کے لیے کیا کوششیں کی گئیں۔

    ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، قتل اور زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران کسی بھی دباؤ، اثر و رسوخ یا ذاتی مفاد کو خاطر میں نہ لایا جائے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ اگر کسی سرکاری اہلکار کی غفلت یا کوتاہی سامنے آئے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کے افراد اور زخمیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہیں قانونی معاونت فراہم کی جائے اور علاقے میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی یا مزید ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے کہا کہ میگھواڑ، بھیل، کولی اور دیگر پسماندہ برادریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی شہری کو اس کی برادری، سماجی حیثیت یا معاشی حالات کی بنیاد پر انصاف سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔

    آخر میں انہوں نے سندھ حکومت، پولیس کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ چیلھار کے واقعے کو محض ایک مقامی تنازعہ سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے، بلکہ اس کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کیونکہ انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ ہر شہری کی جان، مال اور عزت کا تحفظ کیا جائے اور کسی بھی مظلوم خاندان کو انصاف کے حصول کے لیے دربدر نہ ہونا پڑے۔

    Related Posts

    ویلنگٹن ٹیسٹ: کے ایل راہل کی شاندار سنچری، بھارت کو 118 رنز کی برتری حاصل

    ڈی پی او چکوال کا تھانہ ڈوہمن کا دورہ، انتظامی امور اور تفتیشی کارکردگی کا جائزہ

    امریکی سینیٹ نے ایران سے امریکی فوجیوں کی واپسی کی قرارداد مسترد کر دی

    مقبول خبریں

    ویلنگٹن ٹیسٹ: کے ایل راہل کی شاندار سنچری، بھارت کو 118 رنز کی برتری حاصل

    چیلھار میں زمین کے تنازع پر دو افراد قتل، پانچ زخمی؛ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ

    امریکی سینیٹ نے ایران سے امریکی فوجیوں کی واپسی کی قرارداد مسترد کر دی

    مقبوضہ کشمیر کے شہرجموں بس اسٹینڈ کے قریب فوجی اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا

    زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک، 300 سے زائد اسپتال میں داخل

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.