تل ابیب :اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے بنجمن نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کو غیر ضروری طور پر طول نہیں دیا جائے گا بلکہ وقت آنے پر منظوری کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
اسرائیلی سیاست میں اقتدار کے حوالے سے ہلچل تیز ہو گئی ہے جہاں اپوزیشن کے نمایاں رہنما گادی آئزن کوٹ نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے عزم کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں گادی آئزن کوٹ نے کہا کہ متبادل حکومت کے قیام کے لیے ممکنہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کو بلاوجہ کھینچا نہیں جائے گا اور معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی مناسب وقت آئے گا مجوزہ نئی حکومت کی باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کا باقاعدہ اعلان، آئزن کوٹ کا معاملات تیزی سے بڑھانے کا عزم

