Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قصور: آشنا کے ایما پر ماں باپ اور تین بھائیوں کو ہلاک کر دیا ڈی پی او کا ایکشن ،دوشیزہ آشنا سمیت گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قصور:ضلع قصور کے علاقے کنگن پور میں ایک لرزہ خیز اور افسوسناک واقعے میں مقامی دوشیزہ نے اپنے آشنا اور اس کے اہلِ خانہ کی ایما پر اپنی ہی والدہ والد اور دو بھائیوں کو کھیر میں گندم محفوظ کرنے والی زہریلی گولیاں ملا کر قتل کر دیا جبکہ ایک بھائی شوکت معجزانہ طور پر بچ گیا، جس پر پولیس نے بروقت اور پیشہ ورانہ تفتیش کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کو اس کے آشنا سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
    چھپکلی کھیر میں گرنے سے اموات نہیں ہو سکتیں ڈی پی او قصور آفتاب پھلرواں کا شک درست ثابت ہوا ۔قصور میں ماں باپ اور تین بیٹوں کی موت قتل نکلی ۔
    قصور کے نواحی علاقہ میں دو ہفتے پہلے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ابتدائی طور پر کہا گیا کہ اموات کھیر میں چھپکلی گرنے کے باعث ہوئیں جو کہ سب نے کھا لی تھی۔
    یہ بھی پڑھیں:
    قصور میں کھیر کھانے سے 5 افراد کی ہلاکت کیسے ہوئی?ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کا اہم انکشاف
    پولیس ذرائع کے مطابق 2022 میں مرکزی ملزم علی نے مقتول عمران کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کی تھی، جس پر عمران کے والد قاسم علی نے تھانہ کنگن پور میں درخواست دی تاہم مقامی بااثر افراد نے قانونی کارروائی کے بجائے فریقین میں صلح کروا دی۔ اس واقعے کی رنجش رکھتے ہوئے ملزم علی نے قاسم علی کے خاندان سے انتقام لینے کا منصوبہ بنایا اور ان کی بیٹی غلام فاطمہ کو مبینہ طور پر محبت کے جال میں پھنسا کر اپنے قابو میں کر لیا۔ ملزم علی، اس کے بھائی لیاقت اور والد طفیل کے اکسانے پر غلام فاطمہ نے اپنے ہی خاندان کو راستے سے ہٹانے کی حامی بھر لی اور منصوبے کے تحت 2 اکتوبر 2026 کی صبح تقریباً سات بجے گھر میں تیار کی گئی کھیر میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں شامل کر دیں۔ زہریلی کھیر کھانے سے قاسم علی، ان کی اہلیہ حسنہ بی بی اور بیٹوں کی حالت تشویشناک ہوگئی جنہیں فوری طور پر جنرل اسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج 25 اکتوبر کو ناظم علی، 27 اکتوبر کو آصف علی اور عمران علی جبکہ 28 اکتوبر کو والدہ حسنہ بی بی دم توڑ گئیں، تاہم ایک بھائی شوکت علی بروقت طبی امداد ملنے کے باعث جانبر ہونے میں کامیاب رہا۔ واقعے کے بعد ملزمان نے یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کی کہ اموات کھیر میں چھپکلی گرنے کے باعث ہوئی ہیں، تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور آفتاب پھلروان نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پہلے ہی روز چھپکلی کے زہر سے اموات کے مؤقف کو مسترد کر دیا اور کیس کو براہِ راست اپنی نگرانی میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم، طبی ماہرین کی رائے اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں پولیس کا شک مزید پختہ ہوگیا جبکہ صحت یاب ہونے والے بھائی شوکت علی کے بیان نے بھی سازش کی کڑیاں جوڑ دیں۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو مرکزی ملزمہ غلام فاطمہ نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے پوری سازش بے نقاب کر دی، جس کے بعد پولیس نے ملزمہ غلام فاطمہ، اس کے آشنا علی اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف قتل اور سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    Related Posts

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    فارفورڈ ایئر بیس کیس:پاسداران انقلاب ایران سے تعاون کے الزام میں دو برطانوی شہریوں پر فردِ جرم

    مقبول خبریں

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    فارفورڈ ایئر بیس کیس:پاسداران انقلاب ایران سے تعاون کے الزام میں دو برطانوی شہریوں پر فردِ جرم

    انڈونیشیا : منی بس سے تصادم کے بعد ’سیانتار ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، بس ڈرائیور جاں بحق، ٹرین عملہ زخمی

    یکطرفہ محبت کا خوفناک انجام: شادی کیلئے خاتون انفلوئنسر کے گھر گھسنے والے مداح کو اہلخانہ نے مارمارکر ہلاک کردیا ،والد اور پڑوسی گرفتار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.