امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران معاہدہ تو کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ ایسا معاہدہ نہیں چاہتا جو واشنگٹن کے لیے قابلِ قبول ہو۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ’حقیقی معاہدہ‘ چاہتا ہے، نہ کہ ’فرضی معاہدہ‘۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ایرانی قیادت گذشتہ 51 برس سے دنیا کو گمراہ کرتی رہی ہے۔
President Trump says he asked Russian President Putin whether he still would have launched his war in Ukraine had Trump been in office at the time, and Putin told him no.
“I asked him, I said, ‘would you have gone in if I was president?’ He said, ‘no, would have never happened.’”
Stream Fox News live on Fox One: https://t.co/5K9DQ4E64T
— Fox News (@FoxNews) November 20, 2026
صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورۂ ایشیا کو ’امریکی تاریخ کے کامیاب ترین صدارتی دوروں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار روزہ دورے کے دوران انھوں نے 20 سے زائد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، دو نئے تجارتی معاہدے حاصل کیے، چار بڑی بین الاقوامی سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کی اور خطے میں امریکی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا۔ انہوں نے اپنی صدر شی اور صدر پیوٹن سے ملاقات کو جدید ’’ یالٹا کانفرنس ’’ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے ذریعے امریکہ نے عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھی پیش رفت کی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت کی کارکردگی کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس دورے میں ’غیر معمولی اقتصادی اور سفارتی طاقت‘ کی پوزیشن سے داخل ہوا۔
ان کے مطابق امریکی معیشت دیگر بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ملک میں مسلسل 10 ماہ سے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد کمی آئی ہے۔

