Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میرپورخاص کے عوام کا 14 سالہ انتظار ختم؛ سندھ ہائی کورٹ کا گورنمنٹ میڈیکل کالج 2028 سے فعال کرنے کا تاریخی حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جھڈو (رپورٹ: قیصر راجہ راجپوت)

    سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ میرپورخاص نے علاقے کے عوام کا 14 سالہ طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میرپورخاص میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے قیام اور اسے فعال کرنے کا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جھڈو کے رہائشی و میرپورخاص ڈویژن کے نامور قانوندان ایڈووکیٹ میر پرویز اختر تالپور اور دیگر کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد اسے منظور کر لیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی پہلے سے تعمیر شدہ عمارت کو فوری فعال کیا جائے اور اس کے لیے درکار فنڈز جاری کیے جائیں۔عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ اس منصوبے کی منظوری 2012 میں 2049 ملین روپے کی لاگت سے دی گئی تھی اور 2018 تک عمارت بھی تقریباً مکمل ہو چکی تھی، تاہم 14 سال گزرنے کے باوجود اسے فعال نہ کیا جانا حیران کن اور افسوسناک ہے۔ عدالت نے محکمہ صحت حکومتِ سندھ کو حکم دیا ہے کہ میرپورخاص میں گورنمنٹ میڈیکل کالج قائم کر کے تعلیمی سال 2028 سے باقاعدہ کلاسز کے آغاز کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔ بینچ نے واضح کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نئے میڈیکل کالجز کے قیام پر عائد 3 سالہ پابندی تھرپارکر ریجن بشمول میرپورخاص پر لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ میرپورخاص تھرپارکر ریجن کا ہیڈکوارٹر ہے۔ عدالت نے حکومتِ سندھ کو ہدایت کی کہ نئے میڈیکل کالج کے لیے نشستیں سندھ کے دیگر سرکاری میڈیکل کالجز کی نشستوں سے الگ اور آزادانہ طور پر مختص کی جائیں۔عدالت عالیہ نے فیصلے کی نقل فوری تعمیل کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس تاریخی کامیابی پر ایڈووکیٹ میر پرویز اختر تالپور کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    Related Posts

    بنگلہ دیش میں 6 روز کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    دیر بالا: تحصیل واڑی کا خستہ حال لکڑی کا پل بڑے حادثے کا منتظر، ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    دیر بالا: تھانہ واڑی پولیس کی بڑی کارروائی، 3 کلو سے زائد افیون برآمد، بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار

    مقبول خبریں

    بنگلہ دیش میں 6 روز کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    میرپورخاص کے عوام کا 14 سالہ انتظار ختم؛ سندھ ہائی کورٹ کا گورنمنٹ میڈیکل کالج 2028 سے فعال کرنے کا تاریخی حکم

    دیر بالا: تحصیل واڑی کا خستہ حال لکڑی کا پل بڑے حادثے کا منتظر، ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    ’’کوئین سے محض 48 روز بعد تاج چھین لیا گیا’’

    ’’تہذیبی مکالمے’’ کی بجائے بھارتی میڈیا مصدق ملک اور اہلیہ کی کوریج میں مصروف، وفاقی وزیر کی حاضر جوابی نے لاجواب کردیا

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.