Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دیر بالا: تحصیل واڑی کا خستہ حال لکڑی کا پل بڑے حادثے کا منتظر، ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دیر بالا (رپورٹ: ریاض ابوالخیل، بیورو چیف بے نقاب نیوز)

     ضلع دیر بالا کی جانب، جہاں تحصیل واڑی کے علاقہ موھا دونک میں واقع ایک انتہائی خستہ حال اور خطرناک رابطہ پل کسی بھی وقت بڑے اور بھیانک حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔یہ پل عمرالی بالا، عمرالی پائین، گرڑو، اشاڑے اور بابو سمیت کئی گنجان آباد علاقوں کا واحد رابطہ پل ہے۔ ہزاروں نفوس پر مشتمل اس آبادی کے لیے آمدورفت اور باہمی رابطے کا یہی واحد ذریعہ ہے، جہاں سے روزانہ درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں۔

    لکڑی سے تعمیر کیا گیا یہ پل اس وقت زبوں حالی کی بدترین تصویر پیش کر رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ اس پر قدم رکھتے ہی پل اپنی کمزوری اور بے بسی کی داستان سنانے لگتا ہے۔ پل اس قدر ہچکولے کھاتا ہے کہ پیدل چلنے والا ایک شخص بھی خوف کے مارے اس کی ریلنگ (پشتیں) پکڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے، جبکہ کسی لوڈ گاڑی کے گزرنے کا منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

    پل کی موجودہ حالت کے پیشِ نظر یہ خدشہ بے جا نہیں کہ خدانخواستہ یہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو کر کسی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ہزاروں شہریوں کی آمدورفت کا واحد ذریعہ ہونے کے باوجود اس پل کی مرمت اور اسے محفوظ بنانے کے لیے تاحال اربابِ اختیار کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    یہ خطرناک رابطہ پل اپنی حالتِ زار پر فریاد کناں ہے اور متعلقہ حکام سے سوال کر رہا ہے کہ آخر اس کی مرمت اور حفاظت پر کب توجہ دی جائے گی؟ کیا کسی بڑے سانحے کے رونما ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے؟

      مکینوں اور عوامی حلقوں نے متعلقہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (C&W)، ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس خطرناک پل کا فوری نوٹس لیا جائے اور کسی ممکنہ حادثے سے قبل اس کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت یا ازسرنو تعمیر کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ہزاروں لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    Related Posts

    قصور: آشنا کے ایما پر ماں باپ اور دو بھائیوں کو ہلاک کر دیا ،،دوشیزہ آشنا سمیت گرفتار

    صرف بزرگ نہیں، نوجوان اور حاملہ خواتین بھی پھیپھڑوں کے اس سنگین مرض کا شکار ہو سکتے ہیں

    مچھروں سے بچاؤ یا پھیپھڑوں کا نقصان؟ کوائلز اور ویپورائزرز سی او پی ڈی کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار

    مقبول خبریں

    قصور: آشنا کے ایما پر ماں باپ اور دو بھائیوں کو ہلاک کر دیا ،،دوشیزہ آشنا سمیت گرفتار

    صرف بزرگ نہیں، نوجوان اور حاملہ خواتین بھی پھیپھڑوں کے اس سنگین مرض کا شکار ہو سکتے ہیں

    مچھروں سے بچاؤ یا پھیپھڑوں کا نقصان؟ کوائلز اور ویپورائزرز سی او پی ڈی کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار

    میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، متاثرین نے عالمی عدالت کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دے دیا

    سشمیتا سین 51 برس کی ہو گئیں، للت مودی کی سالگرہ کی پوسٹ نے سب کی توجہ مبزول کرلی

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.