دیر بالا(سدیس شیخ ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں پولیس دربار منعقد ہوا، جس میں پولیس اہلکاروں نے اپنے سروس سے متعلق مسائل، تبادلوں، تقرریوں اور چھٹیوں سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ڈی پی او دیر بالا نے اہلکاروں کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


