Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ضمنی انتخابات میں شاندار فتح عوام کا مریم نواز پر اعتماد ہے: عظمیٰ بخاری، کالعدم جماعتوں کی سیاسی سرگرمیوں پر الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ساہیوال (چیچہ وطنی) اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار اور نمایاں اکثریت سے کامیابی پر پارٹی امیدواران راشد بشیر ورک اور اسد حنیف جٹ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
    اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہترین کارکردگی پر کامل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بے لوث عوامی خدمت کی بدولت مسلم لیگ (ن) ووٹرز کی اولین اور پہلی ترجیح جماعت بن چکی ہے، جس کا ثبوت دونوں امیدواروں کی بڑی اور واضح لیڈ سے فتح ہے۔
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں ‘ون بمقابلہ آل’ کی صورتحال تھی اور ن لیگ کا مقابلہ نامعلوم اور کالعدم تنظیموں کے اتحاد سے تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ریاست کی جانب سے کالعدم ڈکلیئر کی گئی جماعتوں کے ساتھ مل کر ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑا۔
    وزیر اطلاعات نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں ریاست کی نظر میں کالعدم ہیں، وہ نام بدل کر کھلے عام سیاسی سرگرمیاں کر رہی ہیں، جو کہ ریاست کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "دہشت گردوں کی حمایت یافتہ جماعتیں کھلے عام سیاسی سرگرمیاں کیسے کر سکتی ہیں؟”
    انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پولنگ کے دوران انہوں نے اسی جماعت کے کارندوں کی زبردستی جعلی ووٹ ڈالنے کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ یہ کارندے الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے دھاندلی کر رہے تھے جو ان کے بااثر ہونے کا ثبوت ہے۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام تر اتحاد اور ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے ان کالعدم جماعتوں اور ان کے تشدد و دہشت گردی کے بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کل گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے خدمت، ترقی اور بہترین پرفارمنس کے بیانیے کو فتح یاب کیا ہے۔

    Related Posts

    امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے چھ ممالک کا کسی صورت سفر نہ کرنے کی ہدایت

    ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

    امریکا نے دوسرے برطانوی فوجی اڈے سے بھی اپنے جنگی طیارے منتقل کیوں کئے?

    مقبول خبریں

    ضمنی انتخابات میں شاندار فتح عوام کا مریم نواز پر اعتماد ہے: عظمیٰ بخاری، کالعدم جماعتوں کی سیاسی سرگرمیوں پر الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ

    امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے چھ ممالک کا کسی صورت سفر نہ کرنے کی ہدایت

    ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

    امریکا نے دوسرے برطانوی فوجی اڈے سے بھی اپنے جنگی طیارے منتقل کیوں کئے?

    آئی فون تیار کرنیوالی ٹاٹا فیکٹری میں زہریلی گیس سے 3 مزدور ہلاک

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.