کراچی : ڈیفنس پولیس نے 21 سالہ برائن رابن ولد رابن عنایت کے قتل کا معمہ صرف 20 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ملزم یونس عرف الیکس ولد دانش کو گرفتار کر لیا پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی ملزم کی بہن مہک سے دوستی تھی اور وہ اکثر قیوم آباد میں واقع اس کے فلیٹ پر آتا جاتا تھامورخہ 06 نومبر کی رات ملزم فلیٹ پر پہنچا تو مقتول وہاں موجود تھاملزم نے مبینہ طور پر مقتول کے پاس موجود 2 لاکھ روپے اور دو قیمتی آئی فون دیکھ کر لالچ میں اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور نقدی و موبائل فونز لے لیے
ملزم نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے مقتول کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے پنکھے سے لٹکانے کی کوشش کی اور ریسکیو ایمبولینس کو اطلاع دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگیاواقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ڈیفنس پولیس پارٹی اور کرائم سین یونٹ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچےپولیس نے باریک بینی سے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کیے، جن کی روشنی میں واقعے کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا بعدازاں پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتول کی لوٹی گئی 2 لاکھ روپے نقدی، بٹوہ اور دو قیمتی آئی فون موبائل فونز برآمد کر لیے گئے
ملزم نے دورانِ تفتیش واردات کا اعتراف بھی کیا
مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 882/2026 بجرم دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان درج کرکے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن برانچ ڈیفنس کے حوالے کر دیا گیا ہے
ڈیفنس پولیس نے قتل کا معمہ 20 گھنٹوں میں حل کر لیا، ملزم گرفتار، 2 لاکھ کیش ،دو آئی فون 18 برآمد

