Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صحت اور طبی تعلیم کے شعبوں میں جامع اصلاحات اور نجی شعبے کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں: یاسر خان نیازی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے): گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، یاسر خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کو صحت اور طبی تعلیم کے شعبوں میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان شعبوں کو عوام کے لیے سستا اور قابلِ رسائی بنانے کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کے قابل بنا کر ملکی معیشت کے لیے آمدن کا اہم ذریعہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

    اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری سہولیات کی فراہمی، علاج اور تعلیم کے اخراجات میں کمی اور مالی وسائل کی پائیداری کے لیے عملی اقدامات اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان مؤثر شراکت داری ناگزیر ہے۔

    حکومت کی جانب سے انشورنس پروگراموں کے ذریعے عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یاسر نیازی نے کہا کہ اس کے باوجود علاج کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ عوام اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

    طبی تعلیم کے حوالے سے یاسر نیازی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور طلبہ کی بڑی تعداد کے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے سے خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بھی باہر جا رہا ہے۔ بعض ممالک میں طبی تعلیم کے معیار اور وہاں سے حاصل ہونے والی اسناد کی بین الاقوامی قبولیت کے حوالے سے بھی تحفظات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیاری طبی تعلیم کو کم خرچ بنانے، تعلیمی اداروں کے معیار اور اسناد کی منظوری کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستانی طلبہ کو اپنے ملک میں بہتر مواقع ملیں اور غیر ملکی طلبہ بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب ہوں۔

    پاکستان کے لیے معاشی مواقع کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور ان سے زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی بنانی چاہیے۔ طبی سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی طبی سہولیات، جدید تشخیصی نظام، خصوصی علاج اور بیرونِ ملک مریضوں کی رہنمائی و دیکھ بھال کے مؤثر انتظامات ضروری ہیں۔ اسی طرح میڈیکل کالجز اور جامعات میں معیاری تعلیم، بین الاقوامی معیار کے مطابق نگرانی اور مناسب فیسوں کے ذریعے پاکستان کو غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک پرکشش تعلیمی مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے علاج کے لیے آنے والے مریضوں اور تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی مالی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مناسب پالیسی کے تحت اس آمدن کا کچھ حصہ مقامی مریضوں کے علاج کے اخراجات کم کرنے اور پاکستانی طلبہ کو کم فیس پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے بین الاقوامی آمدن کے فوائد عام شہریوں تک بھی پہنچ سکیں گے۔

    یاسر نیازی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی میں ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور متعلقہ صنعتوں کے ماہرین کو شامل کیا جانا چاہیے۔ غیر ضروری ضابطہ جاتی پیچیدگیاں اور انتظامی رکاوٹیں دور کرکے ایسے مستقل اور قابلِ عمل قواعد و ضوابط وضع کیے جائیں جو معیار، شفافیت اور جواب دہی یقینی بنانے کے ساتھ نجی شعبے کی ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور جدت کی حوصلہ افزائی کریں۔

    اس موقع پر یاسر نیازی نے جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو رعایتی نرخوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے میں تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں صحت سے متعلق آگاہی کے باقاعدہ سیشنز اور وقتاً فوقتاً طبی کیمپ منعقد کرنے کی تجویز بھی دی، جہاں بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی علامات کی شناخت، بروقت علاج، اسکریننگ اور تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحت اور طبی تعلیم کے شعبوں کو محض سرکاری اخراجات پر انحصار کرنے والے شعبوں کے بجائے معاشی ترقی اور زرمبادلہ کے حصول کے اہم ذرائع کے طور پر بھی ترقی دینا چاہیے۔

    Related Posts

    حج 2027: سعودی عرب کا حج مشن اراکین اور گروپ سربراہان کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز

    مسلم لیگ (ن) کی پی پی 203 پر فتح، این اے 77 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی گنتی جاری

    رکشہ اور کار کے درمیان تصادم، ایک شخص زخمی

    مقبول خبریں

    حج 2027: سعودی عرب کا حج مشن اراکین اور گروپ سربراہان کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز

    امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی

    مسلم لیگ (ن) کی پی پی 203 پر فتح، این اے 77 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی گنتی جاری

    افغانستان اور زمبابوے کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی طرف گامزن

    ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

    بلاگ

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.