تہران : جزیرہ قشم کو دو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکا کا ایک اور MQ9 ڈرون مار گرایا ہے،
ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے کے ممکنہ نقصان کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی۔
تسنیم کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ قشم آبنائے ہرمز کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور یہاں نمک، تیل اور گیس سمیت متعدد قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں۔ ی
یاد رہے کہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران کے جزیرہ قشم میں دو پروجیکٹائل (گولے) آ کر گرے، جبکہ اسی دوران جزیرے کے اوپر ایک طیارے کی پرواز کی آواز بھی سنی گئی تاہم اس خبر کی بی بی سی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
ایران کےجزیرہ قشم پر پھر امریکی حملہ، دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، امریکی MQ9 ڈرون تباہ

