مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری میں حیسکو چیف فضل اللہ ڈاہری نے مین پیپلز پارٹی رہنما حاجی شہزاد میمن کے ہمراہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے بجلی کی ایکسپریس لائن کے کام اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
حیسکو چیف فضل اللہ ڈاہری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی شہزاد میمن کے ہمراہ مٹیاری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حیسکو کے ایکسین اور پی آر او اکبر ساتھہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران حیسکو چیف نے ایکسپریس لائن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے سمیت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات پر بات کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیسکو چیف فضل اللہ ڈاہری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1400 کنکشنز کو ایکسپریس لائن پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 30 ہزار کنکشنز کو ایکسپریس لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔


