سیالکوٹ ۔بیورو رپورٹ
سلیم احمد اعوان شیخو۔جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والا سابق سکول ٹیچر گرفتار ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ جگت پور کے رہائشی سابق سکور ٹیچر رانا طارق پر جعلی ویزوں کے نام پر آزاد ریاست جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور فرار ہو گیا لیکن آزاد ریاست جموں و کشمیر کے شہر میرپور کی پولیس نے مخبری ہونے کی بناء پر اس کو سمبڑیال سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


