نئی دہلی: بھارتی فضائیہ (IAF) کے سبکدوش ہونے والے ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ (A. P. Singh) کو ائیر فورس اسٹیشن کے پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے ساتھ ہی بھارتی ایئر فورس کی کمان ائیر مارشل آشو توش دکشت (Air Marshal Ashutosh Dixit) کو سونپ دی گئی ہے۔
#WATCH | Outgoing Chief of the Air Staff, Air Chief Marshal A. P. Singh, receives a Guard of Honour at the Parade Ground, Air Force Station, ahead of the handover of command to Air Marshal Ashutosh Dixit. https://t.co/hJLInhCcfn
— ANI (@ANI) October 31, 2026
جہاں ایک طرف ایئر فورس اسٹیشن پر روایتی تقریبِ رخصتی کا انعقاد کیا گیا، وہیں دفاعی ماہرین اور عالمی تجزئے نگار اے پی سنگھ کے دورِ قیادت کو بھارتی فضائیہ کی تاریخ کا سب سے ناکام اور عبرت ناک دور قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے ہاتھوں6 فرانسیسی رافیل (Rafale) طیاروں سمیت 8 جدید جنگی طیاروں کا تباہ ہوناائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کی قیادت کا سب سے بڑا داغ اور بھارتی دفاعی تاریخ کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا جارہا ہے۔
یادرہے آپریشن بنیان مرصوص میں فضائی معرکے کے دوران پاکستان ایئر فورس (PAF) کے شاہینوں نے جدید ترین تکنیکی صلاحیت اور درست حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے ناز پرور رافیل طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا، جس نے نئی دہلی کے ملٹری و سیاسی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا۔
اس واقعے نے نہ صرف بھارت کے دفاعی بلاک بلکہ فرانسیسی رافیل طیاروں کی عالمی مارکیٹ اور ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچایا، اور اے پی سنگھ کی آپریشنل ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا۔
دفاعی ذرائع اور عسکری ماہرین کے مطابق ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کا دورِ قیادت تکنیکی، آپریشنل اور حکمتِ عملی کے اعتبار سے شدید بحرانوں کا شکار رہا ان ناکامیوں میں پاک بھارت فضائی تصادم میں حریف کی صلاحیتوں کا غلط تخمینہ لگانا اور تباہ کن فضائی حکمتِ عملی مرتب کرنا پایا گیا جبکہ جیٹ طیاروں کی تکنیکی دیکھ بھال میں سنگین خامیاں سامنے آئیں اور پرواز کے دوران متعدد طیارے حادثات کا شکار ہوئے۔
مقامی طور پر تیار کردہ ‘تیجس’ فائٹر جیٹ منصوبے کی سست روی اور جدید خطرات سے نپٹنے میں اس کی ناہلی کو دور نہ کیا جاسکا ،
مودی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اسپورٹ کے باوجود بھارتی فضائیہ کے پاس اسکواڈرنز (Squadrons) کی تعداد میں مسلسل کمی آئی جس سے فضائیہ کی مجموعی طاقت مزید سکڑ گئی۔نئے ایئر چیف ائیر مارشل آشو توش دکشت کے لیے ایئر فورس کی کمان سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج بھارتی فضائیہ کے گرے ہوئے مورال کو بحال کرنا اور اے پی سنگھ کے دور میں پہنچنے والے دفاعی نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔

