پسرور (محمد اشفاق – بے نقاب نیوز)
پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی (پی پی 49) رانا محمد فیاض نے پسرور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد فیاض نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان بنیادی سہولتوں کا ثمر مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


