سکھر (رپورٹ: نصیر لاشاری)
گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی دو کم عمر بہنوں نے اپنے والد کے مبینہ ظلم، تشدد اور ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ 15 سالہ مطیعہ اور 13 سالہ اقرا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا والد بشیر احمد مہر اکثر نشے کی حالت میں ان کی والدہ اور پانچوں بچوں کو سخت تشدد کا نشانہ بناتا ہے، جس کی وجہ سے گھر میں خوف اور عدم تحفظ کی شدید صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ متاثرہ بچیوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، تحفظ فراہم کرنے اور اپنی والدہ سمیت تین بھائیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

