لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی مستعفی ہو گئے۔
کل جاری ہونے والے روسٹرم کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے سوموار کے دن سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی گزشتہ دو ماہ کے دوران لاہور ہائیکورٹ سے مستعفی ہونے والے دوسرے جج ہیں۔ ستمبر 2026 کے اوائل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ کے متن میں کہاگیا ہے کہ ذاتی وجوہات ، صحت کے مسائل اور ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا۔
متن میں کہا گیاہے کہ عدالتی کیریئر کے دوران 23ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے،26ویں اور27ویں آئینی ترامیم نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختار کو متاثر کیا، عدالتی آزادی اور انصاف کے عمل پر عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے،سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ انصاف کے متلاشی افراد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کاکہناتھا کہ ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ موجودہ حالات میں بطور جج فرائض جاری رکھوں،وکالت میں واپس آ کر عوام کے حقوق کے تحفظ اورقانونی شعور اجاگر کروں گا۔


