لندن :عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہے۔ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے ساتھ جاری تنازع نے خطے میں توانائی کی ترسیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔
عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کے نرخ 1.48 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد اضافے کے بعد 115.36 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.22 ڈالر، یعنی 1.22 فیصد بڑھ کر 101.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ قیمتیں بدھ کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق رات ایک بج کر 40 منٹ پر ریکارڈ کی گئیں۔

