Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

      ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کرادیا، جانئیے خصوصیات

      واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    محفوظ صارفین کیلئے بجلی کے ماہانہ یونٹ 200 سے بڑھانے کی تجویز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے کی حد بڑھا کر 250 یونٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ سولر صارفین اپنے یونٹس 200 سے کم کرلیتے ہیں، اسی وجہ سے حکومت بجلی ریلیف پالیسی میں تبدیلی اور یونٹس کے بجائے غربت کی بنیاد پر ریلیف دینے کے نظام پر کام کر رہی ہے۔
    منگل کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جن میں زیادہ تر صارفین شمسی توانائی استعمال کرتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر اپنے بجلی کے یونٹس 200 سے کم کر لیتے ہیں، جس کے باعث موجودہ ریلیف پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے، حکومت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے ایسا نظام تشکیل دے رہی ہے جس میں بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کے بجائے غربت کو بنیاد بنایا جائے گا۔
    اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹیرف سلیب کا تعین ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
    وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا ہے، حکومت کا ہدف آئندہ چار سال میں گردشی قرضہ ختم کرنا ہے، جبکہ اس عرصے میں گردشی قرضوں پر عائد ڈیٹ سروس سرچارج بھی ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے وقت وزارت توانائی کو 1180 ارب روپے کی بجٹ سپورٹ ملتی تھی، جو رواں سال کم ہو کر 700 ارب روپے رہ گئی ہے۔
    اویس لغاری کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات میں ہر سال کمی کی گئی ہے تاہم نقصانات میں کمی کا فائدہ اب تک بجلی صارفین تک نہیں پہنچ سکا۔
    سنیٹ اجلاس میں سینیٹر عابد شیر علی نے بجلی کے نرخوں اور صارفین کو درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف کا تعلق پاکستان کے کروڑوں عوام سے ہے اور محفوظ صارفین (پروٹیکٹڈ) کے لیے بھی بجلی کے بل عوام کی بساط سے باہر ہیں۔
    عابد شیر علی نے کہا کہ 200 یونٹ سے ایک یونٹ زیادہ بجلی استعمال کرنے پر بل اچانک دگنا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی چوری کا بوجھ بھی غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے؟
    قبل ازیں سینیٹ کا اجلاس پریزائڈنگ افسر سینیٹر عبدالقادر کی زیر صدارت شروع ہوا تو حکومتی ارکان اور وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھایا۔ اس دوران سینیٹر محسن عزیز نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس پر ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔ مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا گیا۔
    وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو کورم کی کمی سامنے آئی اور ایوان میں صرف آٹھ ارکان موجود تھے۔ کورم پورا کرنے کے لیے دوبارہ گھنٹیاں بجائی گئیں، جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے۔ ایک رکن کی آمد سے کورم مکمل ہوا اور کارروائی دوبارہ شروع کر دی گئی۔
    سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کی پریس گیلریوں سے واک آؤٹ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحافیوں کے مسائل سننے کے لیے پریس گیلری پہنچے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔
    اجلاس کے دوران حکومتی بنچوں پر ارکان کی تعداد بھی انتہائی کم رہی اور ایک موقع پر حکومتی نشستوں پر صرف دو ارکان موجود تھے۔ سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

    Related Posts

    عمران خان اسلام آباد ماڈل جیل میں منتقل ہوں گے یا نہیں ? وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتادیا

    نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

    کرناٹک کی حتمی انتخابی فہرست جاری، ایس آئی آر کے بعد تقریباً ایک کروڑ ووٹروں کے نام حذف

    مقبول خبریں

    عمران خان اسلام آباد ماڈل جیل میں منتقل ہوں گے یا نہیں ? وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتادیا

    نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

    محفوظ صارفین کیلئے بجلی کے ماہانہ یونٹ 200 سے بڑھانے کی تجویز

    کرناٹک کی حتمی انتخابی فہرست جاری، ایس آئی آر کے بعد تقریباً ایک کروڑ ووٹروں کے نام حذف

    تامل ناڈو: جیل سے 17 قیدی پولیس پر حملہ کر کے فرار، چار گرفتار، باقیوں کی تلاش جاری

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.