راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عبدالوحید کاکڑ آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی شاندار عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے انمول خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

