غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور اب تعلیمی اداروں کو بھی صیہونی جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ ترین کارروائی کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی ایک یونیورسٹی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد شہید اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔علاقائی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تعلیمی اداروں اور عام شہریوں پر ہونے والے ان حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم اسرائیلی جارحیت بلا تعطل جاری ہے۔

