Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سامارو: زمین پر قبضہ، مویشی بند کروانے اور دھمکیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     سامارو: (رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

    سلمان ولد غلام نبی قائم خانی، تیمور قائم خانی اور عمیر قائم خانی نے نیشنل پریس کلب سامارو پہنچ کر وحید قائم خانی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید الزامات عائد کیے ہیں کہ ان کی 7 ایکڑ 27 گھنٹے زمین پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے، جس کی رجسٹری بھی ان کے پاس قانونی طور پر موجود ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ اور متعلقہ پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کریں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان قائم خانی نے بتایا کہ 23 تاریخ کو ان کے مویشی ان کی اپنی زمین پر چر رہے تھے، اس دوران مبینہ طور پر کچھ نامعلوم افراد کے ذریعے ان کے مویشی پکڑوا کر وحید قائم خانی کی اوطاق پر بندھوا دیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان کے چچا مویشی واپس لینے کے لیے وہاں گئے تو انہیں مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور زبردستی بٹھا لیا گیا۔متاثرین کے مطابق، اطلاع ملنے پر جب وہ دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو وہاں موجود بعض افراد کے پاس مبینہ طور پر پستول بھی تھے اور ان کے چچا کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد وہ فوری طور پر سامارو پولیس اسٹیشن پہنچے اور درخواست جمع کروائی، جبکہ ایس ایس پی عمرکوٹ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔سلمان قائم خانی کا یہ بھی الزام تھا کہ پولیس اسٹیشن پہنچنے سے قبل ہی ان کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمین کے اس تنازع کے ساتھ ساتھ ان کی زرعی زمینوں کو پانی دینے سے بھی روکا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے ان کے پاس عدالت کا واضح حکم بھی موجود ہے۔پریس کانفرنس کے دوران سلمان قائم خانی، تیمور قائم خانی اور عمیر قائم خانی نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں جان سے مارنے، جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس سے ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔آخر میں انہوں نے حکومت سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی عمرکوٹ، ڈی ایس پی سامارو اور ایس ایچ او سامارو سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں، زمین کی ملکیت اور قبضے کے تنازع کا قانونی بنیادوں پر فیصلہ کیا جائے، زرعی پانی کی بندش کی شکایت کا ازالہ کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

    Related Posts

    سرکاری وسائل کا غلط استعمال،ثاقب چدھڑ کو وی آئی پی پروٹوکول دینے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عہدے سے فارغ

    خواتین ون ڈے سیریز: ہرمنپریت اور دیپتی کی شاندار سنچریاں، بھارت نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    زمین پھٹی نہ آسمان رویا،،، اپنے بچوں کی فحش وڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنیوالا باپ گرفتار

    مقبول خبریں

    سرکاری وسائل کا غلط استعمال،ثاقب چدھڑ کو وی آئی پی پروٹوکول دینے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عہدے سے فارغ

    خواتین ون ڈے سیریز: ہرمنپریت اور دیپتی کی شاندار سنچریاں، بھارت نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    زمین پھٹی نہ آسمان رویا،،، اپنے بچوں کی فحش وڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنیوالا باپ گرفتار

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے دبوچ لیا، شاداب خان کی شاندار سنچری رائیگاں جانے سے بچ گئی!

    ایل پی جی کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

    بلاگ

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.