سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے سرکاری کالجز کے طلباء نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کر لی ہیں۔گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے طالب علم محمد معیز نے آئی سی ایس میں 531 نمبرز حاصل کرکے ضلع بھر کے سرکاری کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح، گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمبڑیال کی امیر فاطمہ نے کامرس گروپ میں 530 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج حاجی پورہ سیالکوٹ کی طالبہ مائدہ (ایف ایس سی) اور گورنمنٹ مرے کالج کے سید اسرار حیدر نے 527 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ہےمجموعی طور پر ضلع سیالکوٹ کے سرکاری کالجز کے 50 طلباء نے انٹرمیڈیٹ میں 500 یا اس سے زائد نمبرز حاصل کیے ہیں۔ ان میں گورنمنٹ علامہ اقبال گریجویٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ کی 14 طالبات اور گورنمنٹ مرے کالج کے 8 طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے 500 یا اس سے زائد نمبر لے کر کالج کا نام روشن کیا ہے۔


