لاہور :سٹی ٹریفک پولیس کے بعد اب لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے بھی رنگ روڈ پر حادثات کی روک تھام اور سڑک پر ڈسپلن قائم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے رنگ روڈ پر مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی شرح میں کئی گنا نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے جرمانوں کے نفاذ کا بنیادی مقصد گاڑی چلانے والوں کو قوانین کا پابند بنانا اور موٹر وے طرز پر رنگ روڈ پر سفر کو محفوظ بنانا ہے۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس کا جرمانہ پہلے ,500 روپے جو بڑھا کر”5,000 روپے”انڈر ایج ڈرائیونگ (کم سن ڈرائیور),-,”10,000 روپے”غلط اوورٹیکنگ (عام کاریں),-,”5,000 روپے”
"غلط اوورٹیکنگ (2,000cc سے زائد گاڑیاں)”,-,”10,000 روپے”ون وے کی خلاف ورزی (غلط سمت اینٹری),-,”5,000 روپے”رنگ روڈ پر موٹر سائیکل کا داخلہ,-,”5,000 روپے”
غلط لین کا استعمال,-,”2,000 روپے”بلیک پیپر (ٹنٹڈ گلاس) / غیر قانونی نمبر پلیٹ,-,”5,000 روپے”دھواں چھوڑنے والی کار / کمرشل گاڑی,-,”4,000 روپے (کار) / 5,000 روپے (کمرشل)”رانگ پارکنگ, پر پہلے جرمانہ "1,000 روپے” تھا جو اب "2,000 روپےجبکہ "پیدل سڑک عبور کرنا (Pedestrian Crossing) پر پہلخ جرمانہ500 روپے جو "1,000 روپے”کردیا گیا ہے۔
رنگ روڈ حکام اور ٹریفک وارڈنز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے مکمل کاغذات، لائسنس اور درست نمبر پلیٹ کے ساتھ سفر کریں اور لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
الرٹ:لاہور رنگ روڈ پر ڈرائیونگ کرنیوالے ہوشیار، جرمانہ 10 گنا بڑھا دیا گیا

