راولپنڈی :قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھا۔
🚨 قلعہ سیف اللہ | سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم دہشتگرد کمانڈر ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہو گیا۔🔴 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق:
عادل شاہ دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا جبکہ 2024 سے دہشتگرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔
وہ غیر مقامی دہشتگردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں معاونت کرتا رہا۔
وہ 2022 اور 2023 میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری میں مبینہ طور پر ملوث رہا۔
اس کے خلاف انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
🇵🇰 بلوچستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔#QilaSaifullah #Balochistan #CounterTerrorism #Pakistan
— Mahnoor Haider (@Mahnoor_Haider2) October 25, 2026
ذرائع کےمطابق دہشتگرد کمانڈر غیرمقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنےمیں مدد کرتا تھا، عادل شاہ 2022 اور 2023 سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک دہشت گرد دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور گروہ کے مالی معاملات بھی دیکھتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ کے خلاف 19 مقدمات درج تھے، جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

