خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے)
ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظفر خان بلوچ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے ایک وفد نے ان کے ڈیرہ جمالی بلوچاں پر ملاقات کی، دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کرنے والے وفد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء، صدارت کے امیدوار ایڈووکیٹ ملک عبدالرحمان اعوان، جنرل سیکرٹری کے امیدوار ایڈووکیٹ ملک ضیاء الحق راجڑ، ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور اور علی عون ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی شامل تھے۔وفد کے اراکین نے سردار ظفر خان بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں ان کی عبادت کی قبولیت، صحت و سلامتی اور مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


