Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی: اینیمیٹڈ پورنوگرافی کیس میں ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ! بچوں کو فی شوٹ کتنا معاوضہ ملتا تھا? اہم انکشافات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (خصوصی رپورٹ): (NCCIA) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں بچوں کی اینیمیٹڈ اور نا زیبا پورنوگرافک ویڈیوز کی تیاری اور عالمی سطح پر فراہمی میں ملوث 42 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 13 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کر کے عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/animated.mp4

    این سی سی آئی اے (NCCIA) کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نیٹ ورک کے پیچھے تین مختلف کمپنیاں کام کر رہی تھیں جن کا روحِ رواں ایک ہی مرکزی ملزم ہے۔ یہ گروہ خواتین کے ناموں سے جعلی سوشل میڈیا آئی ڈیز بنا کر اینیمیٹڈ پورن کلپس اپ لوڈ کرتا تھا اور پھر امریکہ، جرمنی اور دیگر ممالک سے کلائنٹس (خریدار) تلاش کیے جاتے تھے۔

    تین مرحلہ وار سنسنی خیز نظام اور بچوں کا استحصال
    ڈپٹی ڈائریکٹر NCCIA شہزاد اکبر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز کے مطابق ملزمان کا طریقہ کار انتہائی ہولناک تھا:

    بچوں کو ادائیگی اور اواتار (Avatars) کی تیاری: پورنوگرافک کارٹونز اور پروڈکشن کے لیے انڈر ایج (کم سن) بچوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔ بچے آرڈر کے مطابق کام کرتے تھے اور انہیں فی شوٹ 6 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔ نیچرل پرسنز کے اواتارز بنا کر کسٹمائزڈ کنٹینٹ اور تیار مواد سیل آؤٹ کیا جاتا تھا۔

    سپریمپوزڈ کلپس اور انسانی چہرے: تفتیش کے دوران ملزمان سے سپر امپوزڈ (Superimposed) کلپس اور ڈمی تصاویر کے شواہد بھی ملے ہیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان اصلی انسانی چہروں کو جعلی بنا کر خریداروں کو فراہم کرتے تھے۔

    شواہد پر مبنی بلیک میلنگ: نیٹ ورک کے ملزمان خریداروں کو مطلوبہ کلپس فراہم کرنے کے بعد خرید و فروخت کے شواہد کی بنیاد پر انہی کلائنٹس کو بھی بلیک میل کر کے مزید رقم بٹورتے تھے۔

    بین الاقوامی نیٹ ورک اور بین الصوبائی تفتیش
    حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہزاروں ویڈیوز اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیے گئے ہیں۔ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی خریداروں کا کتنا بڑا نیٹ ورک اس گینگ سے جڑا ہوا ہے تاکہ دیگر تمام کرداروں اور اس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ گرفتار ملزمان سے ریمانڈ کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    Related Posts

    خوشاب: ایم پی اے سردار ظفر خان بلوچ سے   ڈسٹرکٹ بار  کے وفد کی ملاقات

    ٹنڈوآدم:   مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال، عوام رل گئے

    مقبول خبریں

    ٹنڈوآدم:   مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال، عوام رل گئے

    کم جونگ ان کا چین کا غیر اعلانیہ دورہ: امریکی صدر ٹرمپ سے متوقع ملاقات، کیاشمالی کوریا ایٹمی طاقت بننے کا اعلان کرنیوالا ہے?

    روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

    قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کا دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش مارا گیا

    بلاگ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.