Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تشدد کی نئی تصاویر میں لرزہ خیز انکشافات،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (خصوصی رپورٹ): معروف ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید کے مبینہ قتل کیس میں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ اور مقتولہ کے جسم پر بہیمانہ تشدد کی تصاویر سامنے آنے کے بعد کیس میں انتہائی لرزہ خیز حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔
    موصولہ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر شدید درندگی، تشدد اور گہرے زخموں کی تصدیق ہوئی ہے جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوؤں اور ہاتھوں پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے۔ مقتولہ کے ہونٹ پھٹے ہوئے تھے جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر نیل پڑے ہوئے تھے۔


    رپورٹ میں ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ:
    مقتولہ کے سر کے پچھلے حصے پر 27 سینٹی میٹر طویل اور انتہائی گہرا زخم پایا گیا۔ مقتولہ کی گردن ٹوٹی ہوئی تھی اور چہرے پر شدید ضربات کے نشانات تھے۔
    وحشیانہ تشدد: درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقتولہ کی دونوں کوہنیوں میں اسکرو ڈرائیور (پیچ کس) سے سوراخ کیے گئے تھے۔
    اندرونی اعضاء کی حالت: تشدد کی شدت کے باعث مقتولہ کے پھیپھڑوں میں خون بھر چکا تھا اور دل کے گرد موجود جھلی (Pericardium) میں بھی خون جمع ہو گیا تھا۔
    تحقیقات کے مطابق حنا جاوید کو 20 اگست کو سسرال میں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان نے جُرم کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے مقتولہ کی لاش کو باتھ روم میں شاور کے ساتھ لٹکا دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں درج ہے۔اس وقت کیس میں نامزد مرکزی ملزم و مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ مقتولہ کے سسر کو شامل تفتیش کرنے کےبعد بے گناہ قرار دیدیا گیاہے۔ دوسری جانب مقتولہ کے غمزدہ اہلخانہ نے مقامی پولیس کی تفتیش اور کارروائی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا زوردار مطالبہ کیا ہے تاکہ مقتولہ کے قاتلوں کو عبرتناک سزا مل سکے۔
    دوسری طرف پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے کیس پر غور کے لیے 29 اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او اور مقتولہ کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں محکمہ صحت میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد

    عبدالحکیم: دل دہلا دینے والی واردات، گھر آئے مہمان کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا

    روسی الیوژن ال-76 ملٹری کارگو طیارے بوشہر ائیربیس پر کیوں پہنچے ?

    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں محکمہ صحت میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد

    حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تشدد کی نئی تصاویر میں لرزہ خیز انکشافات،

    عبدالحکیم: دل دہلا دینے والی واردات، گھر آئے مہمان کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا

    روسی الیوژن ال-76 ملٹری کارگو طیارے بوشہر ائیربیس پر کیوں پہنچے ?

    سکوٹی سوار طالبہ پرتشدد کرنیوالا ملزم وکیل گرفتار، خواتین پر ہاتھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے، ڈی آئی جی کامران فیصل،

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.