پسرور (بے نقاب نیوز محمد اشفاق):
شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے پسرور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے ڈمپنگ سائٹ اور صفائی ستھرائی کے امور کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ ایس پی اے (SPA) کے زیرِ تعمیر نئے ٹی سی پی (TCP) کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام امور کو مقررہ مدت میں اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہر کے مکینوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔




