واشنگٹن / تل ابیب : امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ (Pete Hegseth) نے پیر کے روز اسرائیل کا ایک غیر اعلانیہ اور اہم دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ خبر رساں ادارے ‘ایکسیوس’ (Axios) نے اس معاملے سے باخبر دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔
پینٹاگون اور واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے اس دورے پر فوری طور پر کوئی رسمی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
پیٹ ہیگسیٹھ کے اس دورے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک ہی دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے اسرائیل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے بنجمن نیتن یاہو کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے—جس کے بعد غوہ، لبنان اور ایران میں جنگ چھڑ گئی اور پورا مشرقِ وسطیٰ بحران کی لپیٹ میں آ گیا—کے بعد اسرائیل میں یہ پہلے پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں اور رائے عامہ کے سروے (Opinion Polls) کے مطابق، نیتن یاہو کا مذہبی اور قوم پرست اتحاد ان انتخابات میں اپنی حکمرانی کی اکثریت کھو سکتا ہے۔ تاہم سروے یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ مخالف اپوزیشن جماعتوں کے لیے بھی اپنے طور پر حکومت بنانا ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگا، جس کے باعث اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، وزیراعظم نیتن یاہو سے اہم ملاقات

