Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خطے کے مسائل کا فوجی نہیں سفارتی حل ضروری، عباس عراقچی،روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا: سرگئی لاوروف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خلیج اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ 28 فروری کے بعد ایران کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائیوں اور حملوں نے خطے کی سلامتی کی صورتحال کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق خطے کے مسائل کا فوجی نہیں، سفارتی حل ضروری ہے۔
    عباس عراقچی نے یہ بات 19 اکتوبر کو تہران میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ یہ پریس کانفرنس سرکاری خبر رساں چینل آئی آر آئی این این ٹو پر براہِ راست نشر کی گئی۔
    دونوں وزرائے خارجہ نے بحیرہ کیسپین میں ایرانی اور روسی جہازوں اور بندرگاہوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اس معاملے پر ملاقات کے دوران بھی تبادلۂ خیال کیا۔
    عباسعراقچی کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کے وسیع دائرے پر گفتگو ہوئی، جن میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، اسرائیل۔فلسطین تنازع، یمن کی جنگ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، اور روس۔یوکرین جنگ شامل تھے۔
    انھوں نے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے مسائل فوجی ذرائع سے حل نہیں ہو سکتے۔
    عباس عراقچی نے مزید کہا کہ تہران اور ماسکو اس بات پر متفق ہیں کہ فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ اور خطے میں اسرائیلی توسیع پسندی ختم ہونی چاہیے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس برکس، شنگھائی تعاون تنظیم اور یوریشین اقتصادی اتحاد سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز کے ذریعے امریکی ’یکطرفہ پسندی‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔
    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی اور روسی صدور کی جانب سے جامع سٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
    روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف
    عباس عراقچی کی تقریر کے بعد، سرگئی لاوروف نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل سے متفق ہیں اور اس بات چیت کو بہت نتیجہ خیز سمجھتے ہیں۔
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور روس کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھ رہا ہے۔
    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے ایران کو خوراک اور طبی امداد کی پیشکش کی ہے اور کہا کہ مسعود پیزکیان ماسکو میں گیس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
    سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا کہ روس دونوں ممالک کے مشترکہ اسٹریٹجک معاہدے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور ماسکو ایران کے ساتھ تعاون کو کبھی ترک نہیں کرے گا۔

    Related Posts

    مشرق وسطیٰ جنگ کچھ ہی گھنٹوں کی دوری پر: ایک اور امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یوایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہنچ گیا

    مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب فوج بھیجنے پر ووٹنگ ملتوی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    مقبول خبریں

    خطے کے مسائل کا فوجی نہیں سفارتی حل ضروری، عباس عراقچی،روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا: سرگئی لاوروف

    مشرق وسطیٰ جنگ کچھ ہی گھنٹوں کی دوری پر: ایک اور امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یوایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہنچ گیا

    مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب فوج بھیجنے پر ووٹنگ ملتوی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ورلڈ فٹنس کپ 2026: پاکستانی باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.